کورونا کا نیا ویرینٹ جنوبی افریقا سے پہلے ہمارے ملک میں موجود تھا، ہالینڈ

140

ایمسٹرڈیم: ہالینڈ نے کہا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ ’اومی کرون‘ جنوبی افریقا سے پہلے ہمارے ملک میں موجود تھا۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ جنوبی افریقا سے قبل ہمارے ملک میں ظاہر ہوچکا تھا۔ ہالینڈ کے محکمہ صحت کے اس انکشاف نے دنیا بھر میں کھلبلی مچادی۔

 

جنوبی افریقا نے گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت کو کورونا کی نئی تبدیل شدہ شکل کے بارے میں آگاہ کیا تھا جو تیزی سے پھیل رہا تھا۔ ڈبلیو ایچ او نے تحقیق کے بعد کورونا کے اس ویرینٹ کو اومی کرون کا نام دیا تھا۔

تب سے اب تک اومی کرون کی جائے پیدائش جنوبی افریقا کو ہی سمجھا جا رہا تھا اور کئی ممالک نے جنوبی افریقا پر سفری پابندیاں عائد کردی تھی جس پر جنوبی افریقا نے امتیازی سلوک روا رکھنے کا شکوہ بھی کیا تھا۔ تاہم اب ہالینڈ کے محکمہ صحت کے انکشاف کے بعد یہ بحث چڑھ گئی ہے کہ کورونا کے ویرینٹ کے جائے پیدائش کا تعین کیسے کیا جائے کیوں کہ اسی بنیاد پر روک تھام کے اقدامات اور سفری پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.