کراچی: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 175 روپے 4 پیسے کم ہو کر 174 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/769XYmyDbt pic.twitter.com/laEPuIBPNZ
— SBP (@StateBank_Pak) November 25, 2021
ادھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی ریکارڈ کی گئی۔ 100انڈیکس 427.95 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی اور 43935.75 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران 0.96 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 9 کروڑ 73 لاکھ 35 ہزار 702 شیئرز کا لین دین ہوا۔
تبصرے بند ہیں.