دعا ہے پٹرول قطاروں میں عمران اور اس کو مسلط کرنیوالے بھی کھڑے ہوں: مریم 

54

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پٹرول بحران پر حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

 

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کے عوام کو آٹا چینی اور اب پٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں،ظلم کی انتہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ خلقِ خدا رُل رہی ہے، تڑپ رہی ہے مگر مجال ہے ظالم حکومت کو کوئی فرق پڑے؟ایک دن بھی عوام پر ظلم و قیامت ڈھانے والے عمران خان کو عوام کی تکلیف پر پریشان ہوتے نہیں دیکھا۔

 

مریم نواز  نے پٹرول پمپس پر شہریوں کی قطاروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ  لاھور، اسلام آباد، گوجرانوالہ کی یہ تصاویر صرف پیٹرول کے لیے قطاروں کی نہیں بلکہ عوام کے کرب، تکلیف اور بے بے بسی کی داستان ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے انھی قطاروں میں عمران خان، اس کو مسلط کرنے والے اور وزرا بھی کھڑے ہوں تاکہ انھیں پتہ چلے کہ عوام پر کیا قیامت ٹوٹی ہے۔

 

مریم نواز نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہے وہ ذلت جو چند روز کے اقتدار کے لیے عمران خان نے کمائی ہے۔ عبرت کا نشان۔

تبصرے بند ہیں.