ٹی 20 ورلڈکپ اور پاکستان سے شکست، بی سی بی حرکت میں آ گیا

90

ڈھاکہ:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی اور پاکستان سے ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بھی حرکت میں آگیا ہے جس نے کئی تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ہے۔ 
مقامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے کرکٹ سٹرکچر تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے جس کے بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کی پلیئنگ الیون میں غیرملکی کھلاڑی کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کا مقصد مقامی کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینا ہے۔ 
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی پی ایل میں 4 غیرملکی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں لیکن انہیں بھی کم کئے جانے کا امکان ہے اور اس کے علاوہ بنگلادیش میں سپنرز کیلئے سازگار پچز ختم کرکے معیاری پچ بنانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو ناصرف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث ہزیمت اٹھانی پڑی بلکہ پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل سیریز میں بھی وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔ 

تبصرے بند ہیں.