لاہوریئے گندے  ترین شہر کے باسی بن گئے ، کئی بیماریاں پھوٹنے کا اندیشہ

63

لاہور : فضائی آلودگی سے متاثر شہروں کی فہرست میں لاہور آج پھر نمبرون پر رہا ۔ جبکہ پنجاب کے کئی بڑے شہر بھی آلودگی کی خطرناک حدوں کو چھو رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں ائر کوالٹی انڈیکس خطرناک حدتک پہنچ چکا ہے ۔ شہر کی فضا انتہائی آلودہ ہے ، ائیر کوالٹی انڈیکس 424 ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے، فضائی آلودگی اور اسموگ کی وجہ سےنزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے، بھارتی دارلحکومت  دہلی دوسرے اور چین کا شہر وہان تیسرے نمبر پر ہے۔

ائیر انڈیکس کوالٹی لاہور میں اس وقت انتہائی خراب ہے ۔ سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس کوٹ لکھپت میں 680، ماڈل ٹاون 565، ٹاؤن شپ440، انارکلی 481، ٹھوکر نیاز بیگ394 ،ڈی ایچ اے فیز ایٹ 447، ٹھوکر نیاز بیگ 440، گلبرگ میں 652 ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور کے بعد پنجاب کے کئی دیگر شہروں میں  بھی فضائی آلودگی اور سموگ نے اپنے پنجے گاڑھ دیئے ہیں گوجرانوالہ 413، بہاولپور 392، ساہیوال میں 340 اور رائیونڈ میں 296 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عوام ایسے حالات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتہائی لازمی  سفر کے دوران سر منہ اورآنکھیں ڈھانپ کے رکھیں ۔ 

تبصرے بند ہیں.