ق لیگ کے بعد ایک اور اتحادی جماعت نے حکومت کو مشکل میں ڈال دیا 

120

کراچی :ق لیگ کے بعد حکومت کی ایک اور اتحاد ی جماعت نے مشکل میںڈال دیا ،ایم کیو ایم نے حکومت کےسامنے اپنے تحفظات پیش کر دئیے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم کی بریفنگ سے مطمئن نہیں ،حکومت سے اس پر مزید مشاورت کی جائے گی جس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائیگا ۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا ابھی آدھی بریفنگ ہوئی ہے ،اس ایشو پر حکومت کیساتھ مزید سیشن ہونگے جس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائیگا ۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ تمام اتحادیوں کیساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور 17 نومبر کو ہونے والے پارلیمانی اجلاس میں 8 سے 10 بل پیش کیے جائینگے ،جہاں اتحادیوں کیساتھ مل کر معاملات طے پا جائینگے ۔

شیخ رشید نے کہا تھا کہ وزیر اعظم ہائوس میں اہم ملاقاتیں ہوئیں اور بڑے کام ہوئےہیں ،انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم ہمارے ساتھ ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.