ٹی 20 ورلڈکپ، سکاٹ لینڈ کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

120

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں سکاٹ لینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
میچ کیلئے نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، ڈیوون کونوے، جیمی نیشام، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔ 
سکاٹ لینڈ کی قیادت کائل کوئٹزر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جارج میونسی، میتھیو کروس، ریچی بیرنگٹن، کالیوم میکلیوڈ، مائیکل لیسک، کرس گریوز، مارک واٹ، سفیان شریف، الاسڈائر ایوانز اور بریڈلی وہیل شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.