پاکستان میں اشیائے ضرورت کی قیمت میں اضافے نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

76

لاہور: پاکستان میں اشیائے ضرورت کی قیمت میں اضافے نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ۔ گوشت کے ساتھ ساتھ سبزی کھانا بھی مشکل ہو گیا ۔

کمر توڑ مہنگائی نے ملک کے غریب اور عام آدمی کی زندگی عذاب کر دی ، کراچی والوں کیلئے سبزی کھانا بھی مشکل ہو گیا ۔ مٹر 340 روپے ، ٹماٹر 140 اور لیموں 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ۔

اسلام آباد کے سستے بازاروں میں بھی غریب عوام کو ریلیف نہیں مل سکا ٹماٹر 84 ، ادرک 260 ، آلو 69 اور شملہ مرچ 170 روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ سیب اور انار 200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔

اشیائے ضرورت کی قیمت میں اضافے نے لاہور والوں کی زندگی بھی اجیرن کر دی ، مرغی کا گوشت 300 روپے کلو تک پہنچ گیا ، سبزی خریدنا بھی پہنچ سے دور ہوگیا ۔ شہری پھٹ پڑے ، کہتے ہیں گھر کا کچن چلانا بھی مشکل ہوگیا ۔

تبصرے بند ہیں.