راولپنڈی : پاک فوج کے سینئر حکام پولیس شہدا کے لواحقین کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سینئر حکام اے ایس آئی محمد اکبر ، کانسٹیبل غلام رسول ،کانسٹیبل محمد ایوب اور کانسٹیبل خالد جاوید کے لواحقین سے ملے۔
سینئر حکام نے لواحقین کو پاک فوج کی طرف سے امداد فراہم کی جبکہ حکام زخمی ہونے والے اہلکاروں کے گھر بھی گئے اوران کی خیریت دریافت کی۔
واضح رہے کہ چاروں پولیس اہلکار کالعدم تنظیم کے جاری احتجاج کے دوران شہید ہوئے تھے جبکہ زخمی بھی مظاہرین کے پتھراؤ کی وجہ سے ہوئے۔
تبصرے بند ہیں.