سلمان خان نے آریان خان کی گرفتاری کی وجہ سے شوٹنگ سپیل روک دیا

131

ممبئی : اداکار سلمان خان نے شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری  کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کا سپیل موخر کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار سلمان خان اپنےد وست شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری کی وجہ سے فکر مند ہیں یہاں تک کہ انہوں نے اپنی فلم ٹائیگر تھری کی شوٹنگ بھی رکوا دی ہے ۔

بالی ووڈ میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کی دوستی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ کنگ خان کا بیٹا آریان خان جب  منشیات کیس میں گرفتار ہوا تو اس وقت سلو میاں شاہ رخ خان کے گھر پہنچنے والے پہلے شخص تھے۔اب   سلمان خان شاہ رخ خان کے گھر  تو جا رہے لیکن ان کے ساتھ فون پر مسلسل رابطے میں ہیں اور منشیات کیس کی ہر تازہ ترین اپ ڈیٹ کی خبر لے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سلمان خان اور ان کی پوری فیملی آریان خان کے لیے پریشان ہے اور مسلسل شاہ رخ ، آریان اور ان کی پوری فیملی کے لیے دعائیں کررہے ہیں۔ سلمان خان کے والدین، سلیم، سلمیٰ خان اور ان کی دوسری بیوی ہیلن آریان خان کی جلد  گھر واپسی کے لیے دعائیں کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ سلمان خان اپنی فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کے ایک اہم سین کی شوٹنگ کرنے والے تھے جس میں شاہ رخ خان  کا کردار بھی شامل تھا۔ سلمان خان کے پاس آپشن تھا کہ وہ اپنے حصے کی شوٹنگ کرلیں اور شاہ رخ خان والا سین بعد میں عکس بند کرلیا جاتا۔

لیکن سلمان خان نے سچی دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے فلمساز سے کہا کہ فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی جائے اور اسی وقت شوٹنگ کی جائے جب شاہ رخ خان سیٹ پر واپس آجائیں۔

ذرائع کے مطابق اس وقت سلمان خان کے لیے آریان خان کا کیس سب سے زیادہ اہم ہے اور وہ صرف ان پراجیکٹس پر ہی کام کررہے ہیں جنہیں آگے نہیں بڑھایا جاسکتا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان بھی آریان خان منشیات کیس کی وجہ سے اپنی شوٹنگ منسوخ کرچکے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.