پاکستان میں کورونا سے اموات میں کمی، 6 افراد انتقال کرگئے

107

لاہور: پاکستان میں کورونا سے اموات میں کمی ، مزید 6 افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 392 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 572 افراد میں وائرس کی تصدیق جبکہ 42 ہزار 96 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، مثبت کیسز کی شرح 1.35 فیصد رہی ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ ، 69 ہزار 806 ہو گئی جبکہ ایک ہزار ، 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

تبصرے بند ہیں.