ہندوستانی ٹیم زیادہ خطرناک، ورلڈ کپ جیتنے کا زیادہ امکان ہے: انضمام الحق

118

لاہور: سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیت سکتی ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات اور عمان کی کنڈیشن اس کیلئے زیادہ موزوں ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف 153 رنز کا پیچھا کرتے ہوئے ہندوستان کو وراٹ کوہلی کو بلے بازی کرنے کی بھی ضرورت نہیں تھی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ان حالات میں بھی دنیا کی سب سے خطرناک ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں یہ یقینی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ کوئی ایک خاص ٹیم جیتے گی۔ یہ سب اس بات پر انحصار کرتا ہے کہ ان کے پاس اسے جیتنے کا کتنا موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری رائے میں ہندوستان کے پاس اس ٹورنامنٹ کو جیتنے کے لیے کسی بھی دوسری ٹیم کے مقابلے میں زیادہ امکانات ہیں۔ خاص طور سے ایسی صورتحال میں ان کے پاس ٹی 20 کھلاڑی بھی ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ بھارت اصل میں ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن کا میزبان ہے لیکن کورونا وائرس وبا کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جا رہا ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف اپنے دونوں وارم اپ میچز جیت کر ہندوستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں داخل ہو کر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کر دیا ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف 153 رنز کا پیچھا کرتے ہوئے ویرات کوہلی کو بلے بازی کرنے کی بھی ضرورت نہیں تھی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ان حالات میں بھی دنیا کی سب سے خطرناک ٹیم ہے۔

انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ "بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا وارم اپ میچ آرام سے کھیلا۔ برصغیر کی اس طرح کی پچوں پر بھارت دنیا کی سب سے خطرناک ٹی 20 ٹیم ہے۔ اگر ہم ان 155 رنز کو دیکھیں جن کا انہوں نے پیچھا کیا تو انہیں ایسا کرنے کیلئے ویرات کوہلی کی بھی ضرورت نہیں پڑی۔

تبصرے بند ہیں.