سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی طبعیت خراب ، آئی سی یو وارڈ میں داخل

154

واشنگٹن : سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی طبعیت خراب ہوگئی ۔ کیلی فورنیا کے میڈیکل سنٹر ہسپتال  کے آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن عارضہ قلب میں مبتلا ہیں ان کو یونیری انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق صدر بل کلنٹن کی طبعیت ناساز ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ شدید علیل ہیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق سابق صدر کلنٹن اپنے اہل خانہ کے ساتھ بات چیت بھی کررہے ہیں اور ان کو چہل قدمی کی بھی اجازت ہے ۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بل کلنٹن کو آئی سی یو وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے لیکن میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ رپورٹس آنے کے بعد ہی ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ 75 سالہ کلنٹن کی سال  2004 میں بائی پاس ہارٹ سرجری  کی گئی تھی جبکہ 2010 میں ایک شریان کھولنے کے لیے دو سٹینٹ بھی ڈالے گئے تھے ۔

بل کلنٹن امریکہ کے 42 ویں صدر تھے، وہ 1993 سے 2001 تک امریکا کے صدر رہے۔-20 جنوری 2001 میں صدر بش نے بل کلنٹن کو الیکشن میں شکست دی اور بش امریکا کے صدر منتخب ہوگئے ۔

تبصرے بند ہیں.