شہباز شریف سے بات نہیں ہوگی، بات کرنی ہے تو اپوزیشن اپنا لیڈر بدلے: فواد چودھری

128

 

اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے بات نہیں ہوگی۔ اپوزیشن بات کرنا چاہتی ہے تو اپنا لیڈر بدلے۔

 

کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن سے بات کرنا چاہتی ہے لیکن چیئرمین نیب کے معاملے پر شہباز شریف سے بات نہیں ہوگی ۔یہ ایسے ہی ہے کہ ملزم اپنے تفتیشی کو خود مقرر کرے۔ اپوزیشن اگر بات کرنا چاہتی تو اپنا لیڈر کو بدلے۔

 

انہوں نے کہا کہ  چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس  پر کابینہ میں  بحث  نہیں  ہوئی، چاہتے ہیں کہ احتساب عدالتیں مضبوط ہوں۔  مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پہلی بار اس مردم شماری میں ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی ۔ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہوں گی ۔ میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ  3سال میں ایک کروڑ سے زائد افراد کو نوکریاں دے چکے ہیں۔ کابینہ نے عیدمیلاد النبی ﷺپر قیدیوں کی سزامیں کمی کا فیصلہ بھی کیا۔

تبصرے بند ہیں.