سوشل میڈیا پر صارف کی ماہرہ خان کو ٹرولنگ ’’آپ کو ابھی بھارت سے ڈنڈے نہیں پڑے ‘‘ماہرہ کا جواب آگیا

202

لاہور :پاکستان کی سپر سٹار معروف اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والے صارف کو کھری کھری سنا دیں ،ماہرہ خان نے خود کو ڈنڈے پڑنے کے جواب میں صارف کو کرارا جواب دے کر چپ کروا دیا ۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک سکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک صارف کی طرف سے ماہرہ خان کی پوسٹ پر انہیں ڈنڈے پڑنے سے متعلق کچھ باتیں تحریر کی گئی تھیں ،صارف نے ماہرہ خان کو ایک پوسٹ پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کو بھارت سے ابھی ڈنڈے نہیں پڑے ‘‘جس کے جواب میں ماہرہ خان نے کرار ا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کو بھی اپنی امی سے ڈنڈے پڑے ہو تے تو اس طرح کی بکوا س نہ کرتے ‘‘

واضح رہے مختلف سوشل میڈیا پیجز پر ایک اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے جو کہ ماہرہ کے سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ہونے والی ٹرولنگ پر سخت ردِعمل کے بارے میں ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.