پیرس کلب نے یکم جولائی سے 31 دسمبر 2021 تک پاکستان کا قرضہ موخر کر دیا

160

پیرس: پیرس کلب نے قرض موخر کے اقدام کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قرض موخر کی سہولت کا اہل ہے۔ یکم جولائی سے 31 دسمبر 2021 تک پاکستان کا قرضہ موخر کیا جاتا ہے۔

پیرس کلب کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات پر قابو پانے کے لیے پاکستان کا قرض موخر کیا گیا پاکستان کورونا کے بعد صحت، تعلیم اور معیشت پر اخراجات کر سکے گا۔ کلب کا کہنا ہے کہ پاکستان قرض موخر کی سہولت کا اہل ہے اور پاکستان کی درخواست کو منظور کر لیا گیا ہے۔

 

پاکستان دیگر ممالک سے بھی قرض موخر کرنے کی درخواست کر چکا ہے پیرس کلب نان پیرس کلب سے بھی قرض موخر کروانے کی کوشش کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں پیرس کلب کو قرض فراہم کرنے والے ممالک کے نمائندوں نے پاکستان کا قرضہ یکم مئی سے 31 دسمبر تک مؤخر کرنے کی منظوری دی تھی۔ 

 

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے یہ ادائیگیاں مؤخر کرنے کی سفارش کی تھی جب کہ وزیراعظم  عمران خان نے بھی ترقی پذیر ملکوں کے قرض معاف کرنے یا ادائیگیاں مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔

 

تبصرے بند ہیں.