دنیا امن چاہتی ہے تو اسے ایک دن میں حاصل کیا جا سکتا ہے، انس حقانی

235

کابل:طالبان رہنما انس حقانی کا کہنا ہےاگر دنیا امن اور سلامتی چاہتی ہے تو اسے ایک دن میں حاصل کیا جا سکتا ہے، طالبان حکومت کو تسلیم کرنا ہر ایک کے بہترین مفاد میں ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرو یو دیتے ہوئے انس حقانی کا مزید کہنا تھا ہم ایسے تعلقات کے خواہاں ہیں جو امن اور سلامتی کی حمایت پر مبنی ہوں اور ہمارے  مذہب اور قومی مفادات سے متصادم نہ ہوں۔

انس حقانی نے کہا کہ ایک ملک کے ہیرو دوسرے ممالک کے لیے دہشت گرد سمجھے جا سکتے ہیں، ونسٹن چرچل کی طرح جو برطانیہ کا ہیرو ہے لیکن جرمنی کا مجرم ہے۔

انس حقانی نے انٹرویو کے بعد ٹوئٹر پر بھی لکھا کل کے رپورٹر کی طرح بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ مجھے مغرب نے دہشت گرد کیوں کہا ہے ان کو میرا جواب یہ ہے کہ اگر ملا محمد عمر یا حقانی (حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی) دہشت گرد ہیں تو جارج واشنگٹن بھی دہشت گرد ہے،حقانی نے کہا کہ طالبان افغانستان کے ہیرو ہیں ، دہشت گرد نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انس حقانی نے کہا کہ دنیا ہمیں کب تسلیم کرتی ہے یہ ہمیں نہیں معلوم ،لیکن یہ ضرور جانتے ہیں کہ پر امن افغانستان ہی پورے خطے کیلئے امن و سلامتی کی ضمانت ہے ،طالبان کو جتنی جلدی عالمی برادری تسلیم کرتی ہے یہ ان کیلئے بھی اچھا ہے اور ہمارے لیے بھی بہتر ہے ۔

تبصرے بند ہیں.