محکمہ جنگلات کا پہلی مرتبہ ڈرون سیڈنگ کا تجربہ

160

لاہور: محکمہ جنگلات کا پہلی مرتبہ ڈرون سیڈنگ کا تجربہ ، ڈرون سیڈنگ لال سوہانرا کے علاقہ میں کی گئی ۔ لال سوہانرا میں ڈرون کے ذریعے 8 ایکڑ اراضی پر کیکڑ ، بیڑ ، جنڈ اور فراش کی تجرباتی پلانٹنگ کی گئی ۔

سیکرٹری جنگلات شاہد زمان کا کہنا ہے کہ تجربے کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر اضلاع میں بھی اسے آزمایا جائے گا ۔ مستقبل میں وسیع شجرکاری کیلئے یہی طریقہ اپنانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون سیڈنگ کم وسائل اور محدود افرادی قوت کی صورت میں زیادہ موثر نتائج کا حامل تجربہ ثابت ہوگا ۔ اس اقدام سے مقامی بیجوں کی پلانٹنگ کو فروغ ملے گا ۔ ڈرون سیڈنگ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری میں معاونت دے گی ۔

سیکرٹری جنگلات نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی تاریخ میں اس سے قبل ڈرون سیڈنگ پہلے کبھی نہیں کی گئی ۔ پہلی مرتبہ سیڈنگ کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ ڈرون سیڈنگ اپنی نوعیت کا منفرد اور مختلف تجربہ ثابت ہوگا ۔

شاہد زمان نے کہا کہ ڈرون سیڈنگ سے شجرکاری ٹارگٹ قبل از وقت حاصل کرنے میں معاونت ملے گی ۔ سیڈنگ کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال گرین پنجاب مہم کو تیز کرے گا ۔

تبصرے بند ہیں.