دبئی : ایکسپو 2020 میں شرکت کے لئے کئی سکولوں نے بچوں کو مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ دبئی میں قائم کئی ممالک کے سکولز سسٹم ایکسپو میں شرکت کے لئے بھرپور دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکسپو 2020 دنیا بھر میں کورونا وائرس کے دوران ہونے والا ایک بڑا ایونٹ ہے جس میں دنیا بھر سے شرکت کے لئے لوگ دبئی کا رخ کررہےہیں ۔
دبئی میں موجودکئی ہائی سکولوں کی انتظامیہ نے کے جی سے لے کر گریڈ 12 تک کے بچوں کو فیسٹیول میں شرکت کے حوالے سے فری ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دبئی حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈ فیسٹیول میں سکول کے بچوں دنیا کی مختلف ثقافتی ورثے کو دیکھنے کا موقع ملے گا ۔ اس سلسلے میں دبئی کے تمام سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
یواے ای حکام کے مطابق دبئی میں موجودسکولز سسٹمز کو فیسٹیول میں شرکت کے لئے دعوت نامے بھیجے جائیں گے ۔
یاد رہے کہ ایکسپو 2020 یکم اکتوبر 2021 سے مارچ 2022 تک ہونے جارہا ہے۔جس میں بچوں بڑوں سب کے لئے دلچسپی کے بیشمار مواقع موجو د ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.