راولپنڈی : یو این مشن ڈار فور میں خدمات انجام دیتے ہوئے پاک فوج کا اہلکار لانس نائیک عادل جان شہید ہوگیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 38سالہ ایف سی بلوچستان کے لانس نائیک عادل جان لکی مروت کے رہائشی تھے۔عادل جان شہید شہریوں کے تحفظ اورامدادی کاموں میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یو این مشن میں اب تک 161 پاکستانی اہلکار جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں ۔پاکستان نے عالمی امن اور استحکام کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.