اسلام آباد:پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،مشاورتی اجلاس میں ایسے آپشنز پر غور کیا گیا جس کے بعد سے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس کے اندر سے بڑی خبریں نکل کر سامنے آنے لگیں ،ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے ڈی آئی خان میں اجلاس سے قبل ہی اہم آپشنز کو ذیر غور لایا گیا جس میں پہلے بڑے فیصلے کے مطابق آئندہ پی ڈی ایم اتحادسے پیپلزپارٹی کے قائدین کیخلاف کوئی بیان بازی یا ردعمل نہیں دیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں آئندہ انتخابات کے بائیکاٹ آپشن سے لے کر صوبائی دارالحکومتوں اور اسلام آباد میںبیک وقت دھرنا دینے پر بھی مشاورت کی گئی ،ذرائع کا کہنا ہےپی ڈی ایم کے اس اجلاس میں مختلف آپشن پر صرف غور کیا گیا ہے حتمی فیصلے ڈی آئی خان اجلاس سے پہلے کر لیے جائینگے ۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں ملک بھرمیں احتجاج اورلانگ مارچ سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ،صوبائی دارلحکومتوں اور اسلام آباد میں بیک وقت دھرنا دینے پر مشاورت ہوئی ،اجلاس میںاس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہاگر ای وی ایم پر زور زبردستی کی گئی تو پی ڈی ایم آئندہ عام انتخابات کے بائیکاٹ پر غور کر سکتی ہے۔
بائیکاٹ کے متعلق مولانا فضل الرحمان نوازشریف اوراپوزیشن قائدین سےمشاورت کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.