لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 580 ہو گئی ہے۔ 3 ہزار 689 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 97 ہزار 887 تک جا پہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے سے کورونا کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 61 ہزار 128 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6.03 فیصد رہی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث سندھ کے بعد خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ روز کورونا وائرس سے 84 اموات ہوئیں جن میں سے 38 اموات وینٹیلیٹر پر موجود مریضوں کی تھیں جبکہ ملک بھر میں 4 ہزار 62 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔
ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 47 فیصد، لاہور میں 55 فیصد، ملتان میں 70 فیصد اور اسلام آباد میں 38 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے گوجرانولہ میں 72 فیصد، صوابی میں 77 فیصد، گجرات میں 63 فیصد اور ملتان میں 57 فیصد مریض ہیں۔
گزشتہ روز کووڈ کے 63 ہزار 161 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 21 ہزار 62، پنجاب میں 22 ہزار 902، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 637، اسلام آباد میں 4 ہزار 560، بلوچستان میں 1 ہزار 249، گلگت بلتستان میں 646 اور آزاد کشمیر میں 1 ہزار 105 ٹیسٹ کئے گئے تھے۔
بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں وینٹیلیٹرز پر 538 مریض ہیں۔
تبصرے بند ہیں.