ممبئی : بھارتی اداکار سدھارتھ شکلہ انتقال کرگئے ۔ ان کی عمر چالیس برس تھی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سدھارتھ شکلہ رئیلٹی شو بگ باس 13 کے فاتح تھے اور نوجوان اداکاروں میں بہت زیادہ پسند کئے جاتے تھے ۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چالیس سالہ سدھارتھ شکلہ کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق سدھارتھ شکلہ کو جب ہسپتال لایا گیا تو ان کی موت واقع ہوچکی تھی ۔
بھارتی اداکار سدھارتھ شکلہ کی موت کا پتہ چلتے ہی ٹویٹر پر ان کے مداحوں اورساتھی فنکاروں کی طرف سے پیغامات کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ۔
سدھا رتھ کی موت پر اداکار منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ یہ بہت حیران کرنے والی خبر ہے ۔
رئیلٹی شو بگ باس میں ان کی ساتھی فنکار ہ ہمانشی کھرانہ نے کہا کہ سدھارتھ کی موت کا یقین نہیں آرہا ۔
تبصرے بند ہیں.