امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان کیلئے سب سے بڑا خطرہ کیا ہے ؟

150

واشنگٹن:انسداد دہشت گردی کے ماہرین نے کہاہے کہ افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کو درپیش مشکلات میں دولت اسلامیہ خراسان کی پیش قدمیاں ایک بڑا چیلنج ثابت ہوں گی۔ تاہم، ملک سے مغربی فورسز کے پیچھے ہٹنے پر طالبان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پر اعتماد ہیں کہ طالبان دولت اسلامیہ-خراسان کو ملک سے نکال باہر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ مہینے ہی دولت اسلامیہ خراسان کے کابل ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملوں میں درجن بھر سے زائد امریکی فوجی اور کم از کم 170افغان شہری ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انسداددہشت گردی کے ماہرین نے کہاکہ طالبان اپنے مخالفین کو ایسے ہی ختم کر دیں گے جیسے انہوں نے نیٹو افواج کو ملک سے نکلنے پر مجبور کیا۔

چند تجزیہ نگاروں کے مطابق، طالبان اور دولت اسلامیہ خراسان کے درمیان جنگ، دو شدت پسند جہادی گروہوں کے درمیان خونی اور بے رحمانہ کھیل بن سکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.