کیلیفورنیا: سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ انسانی جسم کے اندر ایسے بیکٹریا موجود ہیں جو بجلی بنانے کی بھرپور صلاحیت کے حامل ہیں۔
یہ چونکا دینے والی تحقیق امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدان اپنی شبانہ روز محنت کے بعد سامنے لائے ہیں۔ امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسان کے نظام ہضم اور آنتوں میں اربوں قسم کے بیکٹریا موجود ہیں جن کی صلاحیتیں ایک دوسرے سے بڑھ کر ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر مزید تحقیق کی جائے تو بجلی بنانے والے ان بیکٹریا سے فائدہ اٹھا کر ہم کئی کام کر سکتے ہیں۔ بجلی بنانے والے ان بیکٹریاز کو الیکٹروجینک کہا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ انسانی نظام ہضم میں موجود بیکٹیریا مضر صحت بھی ہوتے ہیں اور مفید بھی، ان دونوں اقسام کے بیکٹیریاز بجلی کی ہلکی یا زیادہ مقدار کا اخراج رکھتے ہیں۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین کا کہنا ہے کہ ان بیکٹریاز کو کلاسٹریڈیئم اور لسٹیریا کہا جاتا ہے جو انسانوں میں ایک موذی بیماری گنگرین کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے بیکٹریا بھی ہیں جو ہمارے جسم کیلئے بہت مفید ہیں انھیں پروبائیوٹکس کہا جاتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کے اندر موجود ان الیکٹروجینک بیکٹریاز پر مزید تحقیق کی جائے تو کئی امراض کے تدارک کیلئے ہمیں مدد مل سکتی ہے جبکہ جسم میں موجود توانائی کو بھی برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.