کے پی ایل کو اندازے سے زیادہ کامیابی ملی، اگلے سیزن میں ایک اور ٹیم شامل کریں گے: صدر عارف ملک

174

مظفر آباد: کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) کے صدر عارف ملک نے کہا ہے کہ ہمیں اندازے سے زیادہ کامیابی ملی ہے، ہم نے اس طرح کی کامیابی کا سوچا بھی نہیں تھا، کے پی ایل دنیا کی ٹاپ لیگز میں شامل ہو چکی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے کہا کہ کے پی ایل دیکھنے کیلئے پاکستان بھر سے لوگ آئے اور فائنل میچ بھی بڑی تعداد میں لوگ دیکھیں گے، اس لیگ سے کشمیری کرکٹرز کو نے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ لیگ کے سیزن ٹو میں مزید انٹرنیشنل معیار سامنے آئے گا جبکہ اس کیساتھ ہی انہوں نے سیزن ٹو کیلئے ایک اور ٹیم کو شامل کرنے کی خوشخبری بھی سنائی تاہم اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں۔ 
واضح رہے کہ کشمیر لیگ لیگ کا فائنل میچ آج محمد حفیظ کی مظفر آباد ٹائیگرز اور شاہد خان آفریدی کی روالا کوٹ ہاکس کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔ 
گزشتہ روز کشمیر پریمیر لیگ میں دوسرا ایلیمنیٹر میچ کھیلا گیا تھا جس میں میرپور رائلز نے شرجیل خان کے دھواں دار 141 رنز کی بدولت 4 وکٹ پر 236 رنز بنائے تھے تاہم راولاکوٹ ہاکس نے یہ میچ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ 
میرپور رائلز کے 236 رنز کے جواب میں راولا کوٹ ہاکس کی تین وکٹیں 34 رنز پر گر گئیں مگر کاشف علی نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے ناصرف شاندار سنچری بنائی بلکہ آخری اوور کی چوتھی گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔انہوں نے 51 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے۔ 

تبصرے بند ہیں.