لاہور :نیو نیوز کے پروگرام’’ لائیوودنصراللہ ملک ‘‘میں رحمن ملک نے کہا باجوہ ڈاکٹرائن پاس اور مودی ڈاکٹرائن بالآخر فیل ہو گئی ،رحمن ملک نے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اشرف غنی حکومت کی مدد سے بھارت نے پاکستان میں دھماکے کرائے لیکن اب بھی پاکستان کو اپنی مغربی سرحدوں پر سخت نظر رکھنا ہو گی ۔
سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے نیو نیوز کے پروگرام لائیو ود نصر اللہ ملک گفتگوکرتے ہوئے کہا 4ماہ پہلے کہا تھا طالبان کابل پر قابض ہو جائیں گے،باجوہ ڈاکٹرائن کا مطلب بھی افغانستان کا فیصلہ افغانیوں نے کرنا ہے ،لیکن مودی کی سازشیں کچھ اور تھیں،مودی نے اشرف غنی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے افغانستان کے راستے پاکستان کے حالات خراب کروانے کی کوشش کی ،اشرف غنی حکومت کی مدد سے ہی پاکستان میں دھماکے کروائے گئے ،لیکن اللہ کا شکر ہے ہم نے بارڈر فینسنگ کی اور پاکستان کی افغانستان کے ساتھ ملحقہ سرحدوں کو محفوظ بنایا ۔
انہوں نے کہا اگر آج پاکستان نے بارڈر فینسنگ نہ کی ہوتی تو بہت سارے افغان مہاجرین نے پاکستان میں داخل ہو جانا تھا ،رحمن ملک نے کہاسی 130کے ذریعے بہت سے لوگوں کو بھارت پہنچایا گیا،بھارت پہنچنے والے دہشتگردوں کو پاکستان کیخلاف استعمال کیا جائے گا، پاکستانی فورسز کو مغربی سرحدوں پر سخت نظر رکھنا ہوگا،بھارت دہشتگردوں کو پاکستان اور چین کے خلاف استعمال کر سکتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.