کراچی:سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 13 اور 14 اگست کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ او کو دفعہ 144 کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بزرگ، بچے، خواتین، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور صحافی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.