سابق ایم این اے منور منج کا بیٹا منشیات استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

305

لاہور: شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر قومی اسمبلی منور منج کا بیٹا گاڑی میں منشیات استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، آئس شراب اور افیون برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا

پولیس کے مطابق کھوکھا سٹاپ پر جوانوں نے ناکہ لگایا ہوا تھا کہ اس دوران ایک کار سوار کو روکا تو اس کے پاس سے آئس شراب اور افیون برآمد ہوئی جس کو ملزم گاڑی میں استعمال کر رہا تھا۔

ملزم کی شناخت سلمان منج کے نام سے ہوئی ہے جو سابق ممبر قومی اسمبلی منور منج کا بیٹا ہے اور پنجاب اسمبلی میں سرکاری افسر ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات کے استمعال اور برآمدگی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.