ایف آئی اے نے عامر میر اور عمران شفقت کو رہا کردیا

163

لاہور : ایف آئی اے نے سینئر صحافی عامر میر اور عمران شفقت کو رہا کردیا ہے ۔ ان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے لاہور  کا کہنا ہے کہ عامر میر اور عمران شفقت کو شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ اس  سے قبل لاہور ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ نے صحافی عامر میر اور عمران شفقت کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کیا تھا۔

ایف آئی اے نے صبح عامر میر کو گھر سے نکلتے ہی حراست میں لے لیا تھا، وہ انہیں کار سمیت ساتھ لے گئے تھے۔ لاہور ہی سے ایف آئی اے نے صحافی عمران شفقت کو بھی حراست میں لیا تھا۔

 

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے گرفتاری کے بعد دونوں صحافیوں پر پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔

 

عامر میر اور عمران شفقت نے ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں درج الزامات پر تحریری جواب دے دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.