پولیس نے اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل میں شریک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا

239

لاہور: پولیس نے اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے ساتھی کو گرفتار کرلیا، عمر مرکزی ملزم ناظم کے ساتھ ولیمے کی تقریب میں گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ، سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل ملوث ملزم عمر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، عمر کیس کے مرکزی ملزم ناظم کے ساتھ ولیمے کی تقریب میں گیا تھا۔

سی آئی اےپولیس نے بتایا کہ واقعہ کے وقت عمر موٹر سائیکل پر باہر ہی کھڑا رہا، عمر ایف آئی آر میں نامزدگی سے لاعلم تھا۔

یاد رہے صوبائی وزیراسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ، مقدمہ مقتول کےبھتیجےکی مدعیت میں ڈیفنس سی تھانے میں درج کیا گیا، مقدمے میں گرفتار ملزم ناظم ،عمر حیات اور3 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ شادی کی تقریب جاری تھی کہ ملزم نے حملہ کر دیا، حملے کے دوران فائرنگ سےمبشر کھوکھر جاں بحق اور ایک مہمان زخمی ہوا۔

خیال رہے صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بشیر کھوکھر جاں بحق ہوگئے تھے، شادی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.