اسلام آباد:ـخطے کی بدلتی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے دو اہم اجلاس طلب کر لیے ،پہلا اجلاس تین بجے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہو گا جبکہ دوسرا اجلاس افغانستان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی پالیسی پر ہو گا ،دونوں اجلاس میں عسکری و سول قیادت بھی شرکت کرے گی ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے طلب کیے جانے والے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ،اجلاس میں وزیر خارجہ ،وزیر دفاع ،وزیر داخلہ ،وزیر اطلاعات سمیت سیینئرز وزرا شریک ہو نگے ۔
اس اہم اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال ،پانچ اگست یوم استحصال سمیت افغانستان کی بگڑی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ،اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.