سی پیک سے متعلق معاون خصوصی سی پیک خالد منصور کا عالمی طاقتوں کو دو ٹوک پیغام

182

 اسلام آباد:معاون خصوصی سی پیک خالد منصور کاکہنا ہے معاشی ترقی کیلئے سی پیک شہ رگ ہے،تمام سیکٹرز میں پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانا ہے،سی پیک کیخلاف سازش کرنے والوں کو سی پیک کی ترقی میں سب کو حصہ ڈالنا چاہیے۔

معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے نیو نیوز کے پروگرام حرف راز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا دنیا کو بتایا جائے پاکستان میں کون کون سے سیکٹر میں سرمایہ کاری ہوسکتی ہے،پاکستان کو دہشتگردی کے باعث ماضی میں مسائل کا سامنا رہا ہے،ملک  بھر میں 18،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی لیکن اب حالات بدل چکے ہیں ،پاکستان میں ڈومیسٹک سیکٹرز پرپاور سیکٹر کھڑا ہے۔

چین کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے کہا چین میں سوئی سے لے کر بحری جہاز تک مینو فیکچر ہوتا ہے، سی پیک کی ترقی میں سب کو حصہ ڈالنا چاہئے ، دنیا جان لے پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے سی پیک شہ رگ ہے ،سی پیک کا کردار سرمایہ کاروں کے مسائل حل کرنا بھی ہے۔

انہوں نے کہا سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن ضروری ہے،وقت کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،سی پیک خطے کا گیم چینجر منصوبہ ہے ،سی پیک کی مانیٹرنگ وزیراعظم خود کریں گے ۔

تبصرے بند ہیں.