کابینہ میں ایک دفعہ پھر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،سندھ کابینہ سے 3 وزرا کو فارغ اور 4 نئے وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق نثار کھوڑو ،سہیل انور سیال اور ہری رام کو کابینہ سےفارغ کیاجا رہا ہے ،سعید غنی سے وزارت تعلیم اور ناصر شاہ سے محکمہ اطلاعات کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق سعید غنی کو اطلاعات اور سردار ناصر شاہ کو محکمہ تعلیم کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ ہو چکا ،جام خان شورو ایک بار پھر سندھ کابینہ کا حصہ ہوں گے،جام شورو کو ورکس اینڈ سروسز کا محکمہ سپرد کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے ۔
مرتضیٰ وہاب سے محکمہ ماحولیات کا قلمدان واپس اور منظور وسان کو وزیر اعلیٰ سندھ کا مشیر بنا یا جا ئے گا ،لیاقت اسکانی معاون خصوصی ،ساجد جوکھیو صوبائی وزیر ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.