بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد جاں بحق

161

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں ایک شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد جاں بحق جب کہ دولہا زخمی ہو گیا۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے علاقے شب گنج میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران اس پر متعدد مرتبہ آسمانی بجلی گری جس میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں مون سون نے رواں سال تباہی مچا رکھی ہے۔ جنوبی ضلع کاکس میں موسلا دھار بارشوں سے 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں ہر سال آسمانی بجلی گرنے سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ 2016 میں بجلی گرنے سے 200 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں سے 82 لوگ صرف مئی کے مہینے میں جان کی بازی ہارے تھے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ درختوں کی کمی کے باعث بنگلہ دیش میں بجلی گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے بنگلہ دیش نے بڑے پیمانے پر کھجور کے درخت کاشت کئے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.