مریم نواز پی ڈی ایم کے سوات جلسے میں شرکت نہیں کریں گی

164

لاہور: پی ڈی ایم کے سوات جلسے کا معاملہ ، پی ڈی ایم کا دوسرے مرحلے میں پہلا جلسہ ہی مشکلات کا شکار ہوگیا ۔ پی ڈی ایم کی اہم رہنما اور جارحانہ بیانیے کی حامی مریم نواز کل سوات جلسہ میں شرکت نہیں کریں گی ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف نے مریم نواز کو پی ڈی ایم جلسے میں شرکت سے روک دیا ہے ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کل سوات جلسے میں شرکت کریں گے جبکہ پی ڈی ایم تین ماہ کے بعد عوامی جلسہ کر رہا ہے ۔

پی ڈی ایم اور ن لیگ کے پی کے رہنما مریم نواز کی عدم شرکت پر حیران ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز 7 جولائی سے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گی ۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.