دہشتگردوں کی پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ، حوالدار سلیم اور لانس نائیک پرویز شہید

199

اسلام آباد: دہشتگردوں کی افغانستان کے علاقے سے پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ ، حوالدار سلیم اور لانس نائیک پرویز شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ شمالی وزیرستان میں دواتوئی پوسٹ پر کی گئی ، پاک فوج نے فوری اور موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال ہونے پر دفتر خارجہ کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان بار بار افغان حکومت کو موثر کنٹرول کیلئے کہہ چکا ہے ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.