کسی بھی شخص کا نام میرے ساتھ نہ جوڑا جائے: حریم شاہ

207

کراچی: پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مداحوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اُن کا نام کسی بھی شخص کے ساتھ جوڑنے سے اجتناب کریں ۔
اپنے ویڈیو پیغام میں حریم شاہ نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی ہے کہ خدا کے واسطے سوشل میڈیا پر کسی بھی ایرے غیرے کا نام اور تصویر اُن کے ساتھ نہ جوڑیں ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرنے کا انکشاف کیا تھا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ شوہر کی جانب سے پہلی بیوی کو راضی کرنے پر ان کا نام بتاؤں گی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے اور وہ صوبائی وزیر بھی ہیں ۔ میرے شوہر کراچی میں مقیم ہیں اور اسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کرتے ہیں اور ان کے قریبی دوستوں کو ہماری شادی کا علم ہے ۔
ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ میرے شوہر چند روز میں اپنی پہلی بیوی کو راضی کر لیں گے جس کے بعد سب کو شوہر کا نام بتاؤں گی ۔ اپنے شوہر کی اجازت سے ان کی تصویر شائع کروں گی اور شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی جا رہی ہوں ۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ شوہر کا نام اور شادی کی تفصیلات کے حوالے سے جلد ہی مداحوں کو آگاہ کریں گی ۔ ان کی شادی ایک ہفتے قبل ہوئی ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل عروسی لباس میں تصاویر در اصل ان کی شادی کی ہی ہیں ۔
خیال رہے کہ حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر بھی ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا گیا تھا ۔
حریم نے تصویر کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا تھا تاہم ٹک ٹاک اسٹار نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ جن کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں وہ ان کے شوہر ہیں یا کوئی اور ۔ بعد ازاں حریم کے اکاؤنٹ سے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ۔

تبصرے بند ہیں.