ٹویٹر کی زبردست آفر، صارفین کیلئے پیسے کمانے کا سنہری موقع

217

کیلیفورنیا: دنیا کی سب سے معروف مائیکرو بلاگنگ اور سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹویٹر نے حال ہی میں اپنے صارفین کیلئے ایک زبردست آفر متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے وہ پیسے بھی کما سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویٹر نے اس سلسلے میں اپنے آڈیو فیچر سپیس کا نیا ورژن متعارف کروایا ہے۔ اس نئے ورژن کی مدد سے صارفین آڈیو چیٹ رومز کو استعمال کرکے اسے اپنی آمدن کا ذریعہ بنا سکیں گے۔

ٹویٹر نے اپنے اس نئے ورژن کا نام ”ٹکٹڈ سپیسز” رکھا ہے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے آڈیو چیٹ رومز کی میزبانی کرانے والے صارفین کو موقع فراہم کیا جائے گا کہ وہ اس سرگرمی کو سبسکرائبڈ کرکے اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

ٹویٹر کی آفیشل بلاگ پوسٹ کے مطابق اب صارفین ٹوئٹر ایپ کی سائیڈ بار میں مونیٹائزیشن کا آپشن دیکھیں گے، اس پر کلک کرنے والے مونیٹائزیشن پروگرام کا حصہ بن سکیں گے جو ابھی تک بیٹا ورژن کی سطح پر ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے اس مقصد کے لیے اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے الگ ایپلیکیشن بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ٹویٹر کی افسر ایستھر کرافورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کنیٹ کری ایٹرز کو آمدن کا 97 فیصد کمیشن دیا جائے گا جو ایک ڈالر سے ایک ہزار ڈالر تک ہو سکتا ہے۔ ٹویٹر اس آمدن کا صرف 3 فیصد فیس کی مد میں وصول کرے گا۔

کہا جا رہا ہے کہ ٹویٹر اس اپنے 3 فیصد شیئرز میں بتدریج اضافہ کرتے ہوئے اسے 20 فیصد تک لے جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.