پاک بحریہ نے بڑی مقدار میں منشیات کی کھیپ کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے

60

کراچی: پاک بحریہ نے بڑی مقدار میں منشیات کی کھیپ کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، پاکستان نیوی اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے رواں ماہ کے آغاز میں شمالی بحیرہ عرب میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 2000 کلوگرام چرس، 370 کلوگرام آئس، اور 50 کلوگرام ہیروئن قبضے میں لی گئی۔

اس کھیپ میں ایک لاکھ غیر قانونی بھارتی گولیاں بھی شامل تھیں، جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 145 ملین امریکی ڈالر ہے۔

ضبط شدہ منشیات کو قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کر دیا گیا۔ یہ کامیاب آپریشن پاک بحریہ کے عزم کا ثبوت ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اپنی ذمہ داری نبھاتی رہے گی۔

تبصرے بند ہیں.