منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام، 127 کلوگرام منشیات برآمد

57

راولپنڈی: اے این ایف نے اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 6 کارروائیوں کے دوران 127 کلوگرام منشیات برآمد کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 

برآمد شدہ منشیات میں آئس، ہیروئن، افیون اور چرس شامل ہے، جن کی مالیت 12 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ کارروائیاں اسلام آباد ایئرپورٹ، پشاور کے کوریئر آفس، اور کوئٹہ کے قریب کی گئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

 

 

مزید برآمدگیوں میں 52 گرام افیون، 2 گرام ہیروئن، 7 گرام چرس اور 4 گرام آئس شامل ہیں۔ پشاور کے کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 1.7 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، جبکہ مستونگ میں لکپاس کے قریب چھپائی گئی 58 کلوگرام ہیروئن اور کوئٹہ کے کچلاک بائی پاس کے قریب 50 کلوگرام چرس بھی برآمد کر لی گئی۔

 

تبصرے بند ہیں.