لیاقت آباد کے ویمن پولیس اسٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین پر تشدد

48

کراچی :کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے ویمن پولیس اسٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین، کرن ناز اور ان کی بیٹی، کو بلا کر حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

کرن ناز نے ایک ویڈیو پیغام میں واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ویمن پولیس اسٹیشن عقوبت خانہ بن چکا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ کچھ اوباش نوجوان ان کے گھر میں گھس آئے، ان پر تشدد کیا، اور بعد میں ویمن پولیس کی مدد سے انہیں تھانے بلا کر بند کردیا گیا۔ کرن نے مزید کہا کہ انہیں اور ان کی بیٹی کو کئی گھنٹے لاک اپ میں رکھا گیا اور ان پر جسمانی تشدد کیا گیا۔

خاتون نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.