ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول اپنی نئی فلم "مہارانی: کوئین آف کوئینز” میں شاندار ایکشن کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔ اس فلم کی شوٹنگ آخری مراحل میں ہے اور اکتوبر کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
فلم کی ہدایتکاری تلگو ڈائریکٹر چرن تیج اپلاپتی کر رہے ہیں، جس میں کاجول ایک طاقتور کردار مایا کے طور پر دکھائی دیں گی، جو دھاراوی کی جھگیوں سے نکل کر مہاراشٹر کی ایک نمایاں شخصیت بن جاتی ہیں۔
فلم کے بیشتر مناظر حیدرآباد میں شوٹ کیے گئے ہیں، جہاں کاجول نے ایکشن کے زبردست مناظر کی عکس بندی کی۔ ان مناظر کو خصوصی طور پر تیار کردہ سیٹ پر فلمایا گیا ہے، جس میں انہوں نے اسلحہ چلانے اور ہاتھوں سے لڑائی کی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔
اس فلم کے ایکشن مناظر کی ترتیب پیٹر ہین نے کی ہے، جو "پشپا” اور "دیوارا” جیسی معروف فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ مزید برآں، جرمن اسٹنٹ کوآرڈینیٹر فلورین ہوٹز بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہیں، جو "ہنگر گیمز” اور "جان وِک” جیسی بین الاقوامی شہرت یافتہ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔
یہ فلم نہ صرف ہندی بلکہ تلگو، تمل، ملیالم، اور کنڑ زبانوں میں بھی ڈب کی جائے گی، اور اس کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.