قدس فورس کےسربراہ اسماعیل قاآنی خیریت سے ہیں :ایرانی میڈیا کا دعویٰ

117

تہران:ایرانی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاآنی  خیریت سے ہیں۔

 

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی تسنیم نے پاسداران انقلاب  کے سینئر مشیر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسماعیل قاآنی کو جلد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے  ’نشان فتح‘ دیا جائے گا۔

 

 

قبل ازیں سینئر ایرانی حکام نے  رائٹرز کو بتایا تھا کہ 27 ستمبر کو بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد اسماعیل قاآنی لبنان گئے اور اس کے بعد سے وہ رابطے میں نہیں ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل کے   حزب اللہ کے رہنماہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے حملوں کے وقت اسماعیل قاآنی وہاں موجود نہیں تھے بلکہ  جنوبی علاقے ضاحیہ میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل   قدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر ارج مسجدی نے بھی اسماعیل قانی کے بیروت میں اسرائیلی حملے کی زد میں آنے کی تردید کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.