لاہور: لالی وڈ کے گلوکار وارث بیگ کاکہنا ہےکہ متعدد بالی وڈ فلموں میں میری پنجابی اور اردو گانوں کی دھنوں کو کاپی کیاگیا۔وارث بیگ نے نیو ٹی وی کے پروگرام زبردست میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ متعدد بالی وڈ فلموں میں میری پنجابی اور اردو گانوں کی دھنوں کو کاپی کیاگیا۔
ان کاایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ پروگرام کے دوران واث بیگ نے انکشاف کیا کہ 1990 اور 2000 کی دہائی میں متعدد بولی وڈ کی فلموں میں ان کے پنجابی اور اردو گانوں کی دھنوں کو کاپی کرکے گانے بنائے گئے۔
ان کے مطابق مہیش بھٹ کی ہدایت کردہ فلم گینگسٹر کا گانا لمحہ لمحہ دوری ان کے مقبول گانے کل شب دیکھا میں نے چاند جھروکے میں کی دھن کی کاپی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گانے کی کاپی بنائے جانے پر کوئی کارروائی نہیں کی تھی لیکن کچھ عرصے بعد مہیش بھٹ نے پاکستان کے معروف ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بات چیت کے دوران ان سے معافی مانگی تھی۔
ان کے مطابق مہیش بھٹ نے بتایا کہ انہیں مذکورہ گانے کی دھن ایک پاکستانی فنکار نے دی تھی اور انہیں علم نہیں تھا کہ وہ گانا وارث بیگ کا ہے۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ مہیش بھٹ کی جانب سے معافی مانگے جانے اور اپنی غلطی کا اعتراف کیے جانے پر انہیں خوشی ہوئی اور انہوں نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ عامر خان اور کاجول کی فلم فنا کا مقبول گانا چندا چمکے بھی ان کے ایک پنجابی گانے کی دھن کی کاپی ہے۔وارث بیگ کے مطابق انہوں نے فنا میں اپنے گانے کی دھن کی کاپی بنانے پر بھی ییش راج فلمز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جب کہ ان کے دیگر گانوں پر بھی بھارتی فلموں میں کاپیاں بنائی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ فلموں میں پلے بیک گلوکاری سے قبل ہی آڈیو البمز کی وجہ سے مشہور ہو چکے تھے جب کہ فلموں میں آنے کے بعد استاد نصرت فتح علی خان نے بھی ان سے متعدد گانے گوائے۔انہوں نے بتایا کہ نصرت فتح علی خان نے ان سے پنجابی اور اردو گانے گوائے لیکن ان گانوں کی دھن ایسی تھی جیسے کوئی قوالی گا رہا ہو۔
وارث بیگ کے مطابق نصرت فتح علی خان نے ان سے بھارتی فلموں کے لیے بھی گانے گوائے اور انہیں ان کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے۔
تبصرے بند ہیں.