پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

78

اسلام آباد : پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس معطل کرنے کی  درخواست دائر کردی گئی۔

 

چودھری احتشام الحق ایڈووکیٹ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ترمیمی آرڈیننس کو آئین سے متصادم قرار دےکر اس کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرڈیننس کا اجراء پارلیمانی جمہوریت کیخلاف ہے، سپریم کورٹ بھی قرار دے چکی کہ آرڈیننس صرف ہنگامی حالات میں ہی جاری ہو سکتا ہے۔

 

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ درخواست پر فیصلے تک پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس معطل کیا جائے۔

 

واضح  رہے کہ 20 ستمبر کو صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط بعد سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 نافذ ہو گیا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.