کراچی: قطر امیری بحریہ کے جہازالخور نے دو طرفہ مشق اسد البحر میں شرکت کے لیے کراچی کا دورہ کیا ۔
ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق جہاز الخوز کی کراچی آمد پر پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں نے قطری جہاز کا پُرتپاک استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ دورےکے دوران قطری بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے مزار قائد پر حاضری دی اور انھوں نےکمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل فیصل عباسی سے بھی ملاقات کی۔
قطری بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے ملاقات کے دوران خطے میں امن و سلامتی کے فروغ میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا مزیدبرآں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
قطری جہاز اپنے قیام کے دوران مشق اسد البحر اور مشترکہ تربیت اور تبادلہ خیال میں حصہ لےگا ، یہ اہم دورہ نہ صرف پاکستان اور قطرکے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ دفاعی اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.