برآمدات میں 14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ،5 ارب ڈالر سے بڑھ گئیں

36

کراچی :برآمدات میں 14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہواہے۔ اعدادوشمار کے مطابق  جولائی سے اگست کے دوران برآمدات 5 ارب ڈالر سے بڑھ گئیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مطابق جولائی اور اگست میں کے دوران برآمدات میں 14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جولائی سے اگست کے دوران برآمدات 5 ارب ڈالر سے بڑھ گئیں، دو ماہ میں درآمدات کا حجم 8 ارب 62 کروڑ ڈالر سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ رواں مالی سال تجارتی خسارے کا حجم 3 ارب 57 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا، اگست 2024 کی نسبت اگست 2023 میں برآمدات میں 15.93 فیصد جبکہ جولائی 2024 کی نسبت اگست 2024 میں برآمدات میں 18.90 فیصد کا اضافہ ہوا۔

تبصرے بند ہیں.