ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی کا معاملہ،ایم کیو ایم کاکے الیکٹرک کے خلاف عوامی احتجاج کا فیصلہ

23

کراچی :ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی کے معاملے میں  ایم کیو ایم   نے کے الیکٹرک‘ کے خلاف عوامی احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق جمعرات کو کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے عوام سے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل بھی کی ہے۔

ترجمان کے مطابق   کے الیکٹرک کی جانب سے ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  آج  وزیراعظم شہباز شریف سے  ایم کیو ایم  پاکستان کے وفد نے ملاقات کی  تھی ۔ ذرائع  کے مطابق   ایم کیو

ایم پاکستان نے وزیراعظم کو سندھ کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیاتھا  جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ بھی اٹھایاتھا۔

تبصرے بند ہیں.