حزب اللہ کا اسرائیل پر 300سے زائد راکٹوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ،فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

90

بیروت‎‎ :لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اپنے کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر  گزشتہ رات  300سے زائد راکٹوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا۔

 

 

 

عالمی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں قائم مختلف شہروں پر ڈرون طیاروں اور راکٹوں سے حملہ کیا، جس میں  اسرائیلی فوجی تنصیبات اور  اس کے دفاعی نظام آئرن ڈوم کو نشانہ بنایاگیا۔

 

 

 

حزب اللہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے اپنے کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر 320راکٹ فائر کیےجو کہ انکے انتقام کا صرف  پہلا مرحلہ ہے ۔

 

 

 

یاد رہے کہ حزب اللہ کے حملے کے بعد تل ابیب سے آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو معطل کردیا گیا تھا جنہیں اب بحال کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

دوسری جانب اس صورتحال کے بعد  اسرائیل میں آئندہ 48گھنٹوں کیلیے ایمرجنسی صورتحال کا اعلان کیا گیا ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

 

 

عالمی میڈیا کے مطابق ردعمل میں  اسرائیلی جنگی طیاروں نے بھی لبنان پر حملے شروع کر دیے ہیں جب کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انکی ائیر فورس کے 100 جنگی طیاروں نے حزب اللہ کے راکٹ لانچر سائٹس پر پیشگی حملے کرکے ہزاروں راکٹس کو حزب اللہ کے حملے سے قبل ہی تباہ کردیا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.